30 اپریل 2015 - 14:07
سعودی جنگی طیارے، روزانہ تیس مرتبہ صوبے صعدہ پر بمباری کرتے ہیں

یمنی پارٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی جنگی طیارے، روزانہ تیس مرتبہ صوبے صعدہ پر بمباری کرتے ہیں اور یمن کی بنیادی تنصیبات کو نابود کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی پارٹیوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی جانب سے سلامتی کونسل کو پیش کی گئی اطلاعات، ریاض کی مذمت کی سند اور ثبوت ہیں۔

یمنی پارٹیوں نے اس پریس کانفرنس میں یمن پر حملے کا اہم ترین ہدف، اقوام متحدہ کے زیر نگرانی جاری مذاکرات کو ناکام بنانا قرار دیا اور کہا کہ ایسے حالات میں ریاض کانفرنس کا بھی یمنی عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم یمن کے خلاف اتحاد میں شریک کسی بھی جارح ملک میں، مذاکرات کے خلاف ہیں۔
یمنی پارٹیوں کے اعلان کے مطابق کسی بھی ملک کو حق نہیں ہے کہ وہ یمن کی حاکمیت کی خلاف ورزی کرے اور یمن کے بحران کا واحد حل، مذاکرات ہیں۔
ان پارٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ صنعا کا محاصرہ غیر قانونی ہے اور اس کی ذمہ دار بھی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہے۔

.......

/169